راولپنڈی، تھانہ صادق آباد کی حدود سے بیوی سونا اور کیش لیکر فرار

میرے تین معصوم بچوں کو بھی سکول سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی، میری بیوی اپنی ماں کی ایما پراپنا گھر تباہ کرنا چاہتی ہے،خاوند خضر رحمان

میری مفرور بیوی نے قبل بھی مجھے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کروانے کی کوشش کی مجھے لوگوں نے آ کر بچایا ، مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے ،اب بھی ایک ملزم عدالتی اشتہاری ہے،سائل

میری بیوی نے مجھے شدید زخمی کروا کر سول عدالت میں مقدمہ بھی دائیرکروایا تا کہ راضی نامہ کر کے ملزمان کو بچا سکے جو بعد ازاںمفرور بیوی نے میرے جعلی دستخطوں سے واپس لیا اس طرع معزز عدالت کو بھی دھوکہ دیا گیا، سی پی او اس معاملہ کا فوری نوٹس لیکر میری مفرور بیوی کو ماں کے گھر سے بر آمد کروائیں،خاوند خضر رحمان کی اپیل

راولپنڈی( حالات کرائم ڈسک )بیوی اپنے گھر سے دس تولہ سونا ،پانچ لاکھ کیش اور سکول سے تین بچوں کو لیکر فرار ہو گئی تفصیلات کے مطابق شکریال کے رہاشی خضر رحمان نے روزنامہ حالات کے کرائم سیل کو بتایا کہ اس کی شادی گیارہ سال قبل ایک (ص) نامی لڑکی سے ہوئی سے کے بطن سے میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ،پہلے تو میری بیوی سکون سے گھر کو چلاتی رہی بعد ازاں اس کا والد فوت ہو گیا اور اس کی ماں نے دوسری شادی کر لی اس کے بعد میرے گھر میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا۔ میری بیوی اس سے قبل بھی گھر سے فرار ہو کر اپنے ماں کے گھر جا چکی ہے اور جب میں اسے لینے گیا تو اس نے ساتھ آنے سے انکار کر دیا میں واپس آ گیا بعد ازاں میں بیٹھا ہوا تھا کہ دو نامعلوم افراد آئے اولوہے کے راڈ سے مجھے مارنا شروع کر دیابعد ازاں وہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ان نا معلوم افراد کی مار پیٹ سے مجھے کان اور پیٹھ پر شدید زخم آئے

اورمیں نے صادق آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی
ایف آئی آر کی کاپی

معزز عدالت کا حکم نامہ

دو نامعلوم ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جو ابھی تک عدالتی اشتہاری ہے ،بعد ازاں مجھے رام کرنے کے لئے میری بیوی نے سول کورٹ میں میرے خلاف دعویٰ دائیر کر دیا اور چالاکی سے ملزمان کو بچانے کی خاطر میرے ساتھ عدالت سے بالا بالا راضی نامہ کر لیا اور عدالت میں میرے جعلی دستخط کر کے اپنا کیس واپس لے لیا۔ اب مورخہ 15مارچ کو میرے گھر سے 10تولہ سونا ، 5لاکھ روپے نقد اورمیرا ایک بچہ جو گھر میں موجود تھا اسے ساتھ لیکر بچیوں کے کے سکول پہنچ گئی اور میری دونوں بچیوں کو جو سکول میں زیر تعلیم تھیں کو بھی ساتھ لیا فرار ہو کر ماں کے گھر پہنچ گئی اس کی ماں لالچی ہے یہی وجہ ہے کہ میری بیوی اپنا گھر بسانا نہیں چاہتی۔ خضر رحمان نے سی پی او راولپنڈی سے درخواست کی ہے کہ میری مفرور بیوی سے 10تولہ سونا،5لاکھ کیش اور میرے بچوں کو میرے حوالے کروایا جائے اگر میرے بچوں کو میرے حوالے نہ کیا گیا تو ان کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔