لیاقت پور: ( کرائم ڈیسک ) 5 افراد نے انسداد پولیو ٹیم سے ٹیلی شیٹ اور سرکاری کاغذات چھین کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود چک نمبر136 این پی میں پیش آیا، ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم کو زدوکوب کر کے تھپڑ، مکے مارے اور سرکاری کاغذات پھاڑ دیئے۔
پولیس نے انسداد پولیو ٹیم ممبر محمد جمیل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، پولیس کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔