راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) راولپنڈی میں ڈولفن فورس میں تعینات نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہباز خان، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر، پاک آرمی، سول انتظامیہ اور لواحقین کے ساتھ پولیس افسران و جوانواں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ تھانہ چونترہ (ڈھولیال)روانہ کر دیا گیا، شہیدکانسٹیبل اسماعیل رؤف گزشتہ روز مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، جبکہ کانسٹیبل عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف نے سوگواران میں والدہ، بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ شہید کی لازوال قربانیاں محکمہ کے لیے عزت و تکریم کا باعث ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،شہید کے اہل خانہ ہماری فیملی کی طرح ہیں، ہم ہر موقعہ، ہر گھڑی شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف نے جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی، شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راولپنڈی پولیس کے 117 افسران فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کر چکے ہیں، راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
غزہ میں طوفانی بارش، بے گھر فلسطینیوں کے خیمے بہہ گئے، شدید سردی میں جینا بھی محال
ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پرٹیکس لگانے کا اعلان
نیوزی لینڈ نے حوثی گروپ اور حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا
اسرائیل نے حزب اللہ سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
جرمنی میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں متعدد افراد زخمی
صائم ایوب کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے 10 وکٹوں سے ہرا دیا
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیدی
سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس تک گر گیا
روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا