کراچی: ( کرائم ڈیسک ) اےوی سی سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 23 سالہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروالیا جبکہ اغواکار کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ نازش9 اپریل کوالاآصف سکوائر سہراب گوٹھ اپنےگھر سےدوست کےساتھ کپڑے لینےگئی تھی ، راستےسے لڑکی کو اغوا کرلیا گیا اور رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج ہوا اور تفتیش اے وی سی سی ٹرانسفر ہوئی ، ڈی ایس پی آپریشن قیصر علی شاہ کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ، تفتیشی ٹیم نے خفیہ اطلاع اور تکنیکی بنیادوں پر سپر ہائی وے معمار موڑ ملیر میں کارروائی کی ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران اغوا کار معشوق علی کو گرفتار کیا گیا اور اغواکار کے قبضے سے مغویہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔ مقدمے کی ابتدائی تفتیشی کاروائی مکمل کرنے کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے،جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔