ٹوبہ ٹیک سنگھ ، زہریلی چائے پینے کے واقعے میں پانچوں بچوں کے بعد ماں بھی چل بسی

زہریلی چائے پینے سے متاثرہ ایک اوربچی چل بسی جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی ، اموات کامقدمہ ماموں کی مدعیت میں درج

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( کرائم ڈیسک ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلوجھگڑے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا،زہریلی چائے پینے سے متاثرہ پانچوں بچے اور ماں جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی چائے سے متاثرہ ایک اوربچی چل بسی، جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں نادیہ بھی ہسپتال میں دم توڑگئی۔
پولیس کے مطابق زہریلی چائے پینے سے اموات کامقدمہ ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں کہا کہ خاتون کا بیٹی کی شادی کے معاملے پر شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔متاثرہ خاندان ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک نمبر 520 کا رہائشی ہے۔ زیریلی چائے پینے سے ماں نادیہ سمیت 5 بچوں کی حالت غیرہوگئی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہر یلی چائے پینے سے 4بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوٴں میں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور5بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ زیریلی چائے پینے سے ماں نادیہ سمیت 5 بچوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 17 سالہ ثانیہ،18 سالہ مدیحہ، 10 سالہ اقرا اور 7 سالہ علی حسن انتقال کرگئے تھے جبکہ ماں نادیہ اور بیٹی اقصیٰ کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیاتھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ والدہ اور بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈی ایچ کیواسپتال میں 4 بچے دم توڑ گئے جبکہ ماں اور ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان گزشتہ روزجھگڑا ہوا تھاجبکہ بچوں کی ماں نے مبینہ طور پرشوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ چائے میں زہرشوہر نے ملایاہے، شوہربچوں کے رشتوں پر جھگڑاکرتا تھا اور مالی حالات بھی برے ہیں۔اے ایس پی محمد فہیم نے کہا کہ تھانہ صدر کی حدود میں فیملی میں 6افراد کو زہر دیا گیا ہے، تفتیش کے بعد جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔