ایک شیرنی، دو بندر اور درجنوں طوطے، کونجیں، مور، تیتر، بٹیر، لالیاں، سانڈھے برآمد، 3 لاکھ جرمانہ کردیا
لاہور ( کرائم ڈیسک ) محکمہ جنگلی حیات نے غیرقانونی قابضین کے گرد گھیرا تنگ کردیا، متعدد ملزمان گرفتار اور 3 لاکھ جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگ زیب کی ہدایت پرڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی قیادت میں صوبہ بھر میں وائلڈلائف کو مبنگ آپریشن موثر انداز سے جاری ہے اور جس کے نتیجے تحفظ شدہ جنگلی حیات کے 36غیر قانونی قابضین گرفتار تین لاکھ روپے جرمانہ عائد۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں محکمہ کے زیر انتظام ملتان، سر گودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی اور سالٹ رینج ریجن میں وائلڈ لائف کومبنگ آپریشن موثر انداز سے جاری ہے اور جس کے نتیجے میں گزشتہ روز 36 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک شیرنی، دو بندر اور درجنوں طوطے، کونجیں، مور، تیتر، بٹیر، لالیاں اور سانڈھے برآمد کر لئے گئے اور تمام ملزن کے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات مرتب کئے گئے 29 ملزمان کو جنگلی حیات کے جرائم کی پاداش میں تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ سات ملزمان کے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات عدالتوں کو بھیج دیئے گئے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق برآمد کی گئی ایک مادہ بندریا اور چار طوطوں کو پیرووا ل وائلڈلائف پارک اور چار موروں اور چار کونجوں کو جوہرآباد وائلڈلائف پارک منتقل کردیا گیا جبکہ سینکڑوں معصوم چڑیا ں، سانڈھوں اور بٹیروں کو قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا گیا اور صوبہ کے تمام ریجنز میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کی بھر پو ر مہم شروع کردی گئی اور عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ کسی خلاف ورزی کی صورت میں فوراً قریبی دفتر محکمہ جنگلی حیات کو مطلع کریں۔