پشاور: ( کرائم ڈیسک ) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے مختلف کارروائیوں میں آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے خواتین اور کمسن بچے کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں، ملزمان نے متعدد جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان سے 3 موبائل فونز،آئی پیڈ ،قابل اعتراض مواد برآمدکرلیا گیا، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ۔