کندھ کوٹ: ( کرائم ڈیسک ) گزشتہ رات مسافر کوچ پر فائرنگ کرنے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق آپريشن کچے کے مختلف علاقوں، درانی مھر،کرمپور ،ڈیرا سرکی، جمال اور شبیر آباد کے حدود میں کیا جا رہا ہے، دوران آپريشن رینجرز ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پوليس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ 6 سہولت کاروں سمیت 17 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے ۔
ایس ایس پی بشیر بروہی کاکہنا ہے کہ آپریشن میں ویگو گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا،آپريشن میں ڈاکوؤں کے مزید کئی ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگا دی گئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ جدید ٹیکنالوجی ڈرون کیمرون کا استعمال کرکے ڈاکوؤں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، دہشت کے علامت قاتل ڈاکوؤں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا،مسافروں پر فائرنگ شہیدوں کی قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی خاتمے اور مغویوں کی بازیابی تک پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری رہے گا۔