اوکاڑہ: (کرائم ڈیسک) خون سفید ہو گیا، رخصتی کے دن بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ تھانہ صدر کی حدود میں شادی والا گھر ماتم کدے میں بدل گیا، واقعہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 39 تھری آر میں پیش آیا جہاں بھائی نے بہن کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا۔
18 سالہ مقتولہ اسماء کی آج رخصتی تھی، تھانہ صدر پولیس نے ملزم علی خان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔