راولپنڈی،روات گھر میں ڈکیتی کی واردات کاڈراپ سین،پڑوسی ملوث نکلا

ملزمان سے ہنڈا کار، 11تولے طلائی زیورات،قیمتی گھڑی اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) روات گھر میں ڈکیتی کی واردات کاڈراپ سین،اپنا ہی پڑوسی ملوث نکلا،ملزمان سے ہنڈا کار، 11تولے طلائی زیورات،قیمتی گھڑی اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ، روات پولیس نے حالات واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے موثر تفتیش کرتے ہوئے پڑوسی سعد ابرار کو شامل تفتیش کیا جس نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کیا،روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعد ابرار کو2ساتھیوں بلال اورساجد سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان سے ہنڈا کار، 11تولے طلائی زیورات،قیمتی گھڑی اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ اونے بتایاکہ گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ایس پی صد ر محمد نبیل کھوکھر نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔