اسلام آباد کے سیکٹر ای اور ایف میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت میں ملوث غیر ملکی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لئے، ترجمان اے این ایف

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) اے این ایف نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کےآس پاس میں منشیات فروشی کے خلاف آپریشن کےدوران سیکٹر ای اور ایف میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت میں ملوث ایک غیر ملکی سمیت دو ملزمان گرفتارکر لئے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران آئس اور کوکین قبضے میں لے لی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ آئندہ چند روز میں آپریشن کا دائرہ کار ملک کے دیگر شہروں میں بڑھایا جائے گا۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔سرکاری و غیر سرکاری اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔معاشرے کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اے این ایف ثابت قدم ہے۔ترجمان نےشہریوں سے استدعا کی کہ وہ منشیات کے خلاف اس مہم میں اے این ایف کا ساتھ دیں۔ منشیات فروشی سے متعلق ہیلپ لائن 1415 پر اطلاع دیں۔ اے این ایف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی معلومات دی جا سکتی ہیں۔