کراچی: (کرائم ڈیسک) روشنیوں کے شہر کراچی میں پولیس جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، جرائم پیشہ افراد کھلے عام شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، صرف دو ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 26 شہریوں کی جان لے لی ہے۔
شہر بھر میں لوٹ مار، چوری، ڈکیتی اور اغواء کی 15 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ 270 سے زائد گاڑیاں چوری کر لی گئی ہیں، چور 8 ہزار 255 موٹر سائیکلیں لے اڑے، شہریوں نے لوٹ مار کی 4 ہزار 300 شکایتیں درج کروائیں۔