اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کا اپنے اپنے علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق مجسٹریٹ سٹی نے9 پیشہ ور بھکاریوں کو ایف سکس کے علاقے سے گرفتار کر کے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ۔

مزید برآں پیشہ ور اور عادی بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے ۔