راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر دو غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور 11 غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز کے مالکان کو نوٹس جاری کردیئے۔ ترجمان آرڈی اے کے مطابق میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے دو غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیموں اور 11 غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز کے مالکان ملک تصور، ذاکر، ملک ریاست، عاصم عزیز، شیخ میثم، ادریس اعوان، ماسٹر ظہیر، سید ثمر شاہ، چوہدری اسلم بانی، قاضی نوید، حاجی ابرار، چوہدری حمید، ملک اسلم، ملک ابرار، خرم قیوم، چوہدری عابد، راجہ طاہر، چوہدری یاسر، کوثر، بدر، انجم کیانی اور طاہر مدنی کو نوٹس جاری کئے ہیں۔
غیر قانونی دو نجی ہاؤسنگ سکیموں میں اتحاد ٹاؤن موضع ہرنال مندرہ چکوال روڈ گوجر خان اور جوریاں تا گاہی سیداں روڈ راولپنڈی موضع جراری پرعزیز بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور11 غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز جن کے موضع جات موضع کلر بدھال تحصیل کلر سیداں، موضع مانکیالہ سٹوپا روڈ، ناظم آباد موضع لونی کلر بائی پاس روڈ کلر سیداں، موضع بگہ شیخاں، موضع چک بھٹہ، موضع دھمیال، موضع بشنڈوٹ، موضع کھبل، موضع سکھواور موضع میرا سنگل شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائیں۔ سپانسرز کو بھی متنبہ گیا کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے مطابق سکیم کا این او سی و منظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت کے مطابق عوام غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں اور سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر چیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ پلاننگ ونگ آر ڈی اے نے سائبر کرائم ونگ اور ایف آئی اے سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ عوام کو ان کے گھپلوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا جرائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کی طرف سے کیے گئے ہیں اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 37 کے تحت بھی قابل ذکر ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بہاولپور: کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے باپ بیٹا جاں بحق
قومی سیاسی قیادت کے درمیان دوریاں اسٹیبلشمنٹ کی طاقت اور جمہوریت کی کمزوری بن گئی
ریاست سے لڑنا ناممکن ، ریاست نے ان کی ہرکال کو ناکام بناکردکھایا ہے : طلال چودھری
لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ہدایات جاری، سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی
کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے، مریم نواز
صدربیلاروس کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: عطا تارڑ
پی ٹی آئی قیادت کی اچانک عمران خان سے ملاقات، مذاکرات کی تصدیق کردی
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد کر دیئے