صدر بیرونی کے علاقہ میں 3 ہفتے قبل شہری کے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کے دوست ہی قاتل نکلے

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) صدر بیرونی کے علاقہ میں تقریبا 03 ہفتے قبل شہری کے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کے دوست ہی قاتل نکلے،ملزمان نے مقتول کو ویرانے میں لے جا کر رقم چھین کر چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو منصوبہ کے ساتھ ویرانے میں لے جا کر رقم چھین کر چھری سے گلا کاٹ کر قتل کیا اور نعش کو ویرانے میں پھینک کے فرار ہو گۓ تھے،صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا,صدر بیرونی پولیس نے سائنٹیفک ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شاکر اور آصف شامل ہیں,ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر بیرونی پولیس کو موثر تفتیش پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔