راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،فائرنگ سے 2شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم شہزاد عرف شادہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے جمال اور امان اللہ کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا ، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔