اسلام آباد: (کرائم ڈیسک) جی سکس تھری میں مسجد کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچہ بلال مسجد میں مدرسے کا طالب علم تھا، بچے کی گردن پر زخم کے نشان ہیں جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔
جی سکس تھری جامعہ مسجد بلال سے بچے کی نعش ملنے کا واقعہ۔
بچہ بلال مسجد میں مدرسے کا طالبعلم تھا۔
بچے کی گردن پر زخم کے نشان ہیں جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔
بچے کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
وقوعہ کے متعلق تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔…
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 6, 2024
بچے کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس نے وقوعہ کے متعلق تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔