اسلام آباد(کرائم ڈیسک) وفاقی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارہ پیشہ ور بھکاریوں سمیت 26جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد پولیس نے مختلف قانونی کارروائیوں کے دوران بارہ پیشہ بھکاریوں سمیت 26جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل لائی۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے ملزم ساگر مسیح کو گرفتار کرکے پچاس بوتلیں شراب برآمد کرلیں۔تھانہ گولڑہ پولیس ٹیم نے ملزم ناصر علی کو گرفتار کر کے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔
تھانہ سنگجانی پولیس ٹیم نے دو ملزمان ولی محمد اور محمد عرفان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 875 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیم نے ملزم نناموکو جیکے کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 15بوتلیں شراب برآمد کرلی۔ تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے ملزم رحمان اللہ کو گرفتار کرکے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کر لیا۔تھانہ کورال پولیس ٹیم نے دو ملزمان شیر خان اور دلبر خان کو گرفتار کرکے 1320گرام ہیروئن اور ایک عدد تیس بور پستول برآمد کر لیا۔تھانہ سہالہ پولیس ٹیم نے ملزم یامین طالب کو گرفتار کرکے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کر لیا جبکہ غیر قانونی ڈیزل فروخت کرنے پر ملزم رزاق کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیم نے چار ملزمان شان ،محمد محبوب ،محمد ہارون اور شہزاد علی کو گرفتار کرکے 2320 گرام چرس اور دو پستول برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران بارہ پیشہ ور بھکاری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔