اسلام آباد(کرائم ڈیسک) اسلام آباد پولیس انسدادرابزنی اور ڈکیتی یونٹ پولیس نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، آئی پیڈ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس انسداد رابری اور ڈکیتی یونٹ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ طلائی زیورات،قیمتی گھڑیاں ،آئی پیڈ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کی شناخت عدنان نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔