راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ پیرودہائی کے علاقہ میں دوہرے قتل کے مجرم کو عدالت نے سزا سنا دی۔پولیس کی موثر تفتیش پر تھانہ پیرودہائی کے علاقہ میں دوہرے قتل کے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی گئی۔ مجرم عاطف عباسی عرف بلا باکسرکو معزز عدالت نے سزائے موت کی سزاسنائی جبکہ مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں بھی سنائی گئی۔
پولیس کے مطابق معزز عدالت کے جج نے دوہرے قتل کے مجرم عاطف عباسی عرف بلا باکسر کو سزائے موت، عمرقید اور10لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنادیں۔ مجرم عاطف عباسی عرف بلا باکسرنے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے محمد اقبال اور شیر دل کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ اپریل2017تھانہ پیرودہائی میں درج کیا گیا تھا، پیرودہائی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیاتھا، پولیس کی موثر تفتیش کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔