قصور: (کرائم ڈیسک) پنجاب کے شہر قصور میں شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی ۔ افسوس ناک واقعہ تھانہ کھڈیاں خاص کے نواحی علاقے قبر کوٹ میں پیش آیا جہاں ریاض احمد نے گھریلوناچاقی پر 28 سالہ نازیہ بی بی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گئی ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نازیہ کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض موقع سے فرار ہے لیکن اس کو جلد گرفتار کرلیں گے۔