ایف آئی اے کمرشل بینکنگ کی کارروائی ، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور: (کرائم ڈیسک) پشاور میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ نے شعبہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 25 لاکھ روپے، 4170 امریکی ڈالر،800 یورو ،3000 افغانی برآمد ہوئے ، ملزم سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔