راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولسی نے خاتون اور معذور بچے سے زیادتی کے الگ الگ واقعات میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم حماد خان شادی کا جھانسہ دے کر گھر لے گیا، حماد خان اور اس کا والد رزاق خان مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، واقعہ کی اطلاع پر مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان حماد اور اسکے والد رزاق کو گرفتار کر لیا۔
دریں اثناء تھانہ دھمیال پولیس کو متاثرہ لڑکے کے چچا نے درخواست دی کہ اس کا بھتیجا پانی کے فلٹر پلانٹ پر گیا تو ملزم سیاب اسے اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی، دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم سیاب نعیم کو گرفتار کر لیا۔