ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کراچی کے شاپنگ مال آتشزدگی کیس میں تمام ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
عدالت نےگرفتار 8 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے درخواست ضمانت پر 3 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ماتحت عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، ملزم عدنان اور عمران کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ملزمان کو دھوکے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے، مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔