راولپنڈی،حلقہ پٹوارڈھولیال تھانہ چونترہ نے جعلسازی، کرپشن و فراڈکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے

انتقالات میں سنگین جرائم،جعلسازی کرپشن اور فراڈ، بیک ڈیٹ میں درج کئے جانے والے 437 بوگس انتقالات درج کیئے گئے جانے کا انکشاف

راولپنڈی(حالات کرائم ڈسک)، حلقہ پٹوار ڈہولیال نے جعلسازی، کرپشن و فراڈکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے، انتقالات میں سنگین جرائم،جعلسازی کرپشن اور فراڈ کا انکشاف – نوٹیفکیشن موضع کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد ملی بھگت سے بنائے گئے- انتقالات میں سنگین جرائم،جعلسازی کرپشن و فراڈ کا انکشاف،بعد از نوٹیفکیشن ایک بیک ڈیٹ میں درج کئے جانے والے 437 بوگس انتقالات میں سے ایک وراثت انتقال مالک کے مرنے سے قبل ہی درج و منظور کرلیا گیا اور صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ فرضی پٹواری (منشی عدیل) جو کہ اس جعلسازی کا منبع ہے اورغیرقانونی طور پرموضع کا ریکارڈ و چارج سنبھالے ہوئے اس نے ڈیلران کی ملی بھگت سے مالکان کی کل اراضی بھی بھائی کے نام ٹرانسفر کردی-

جبکہ وراثت میں ایک بیٹی کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔متاثرین کی ADCRکو دی گئی درخواست بھی منظر عام پر آگئی جس کے ساتھ منسلک فوتگی سرٹیفیکیٹ بھی موجود ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کی کھلے عام خلاف ورزی اور شہریوں کی جائیدادیں ہتھیانے، فراڈ کرنے، سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیرکرنے،سرکاری ریکارڈ کوائیویٹ ڈیلروں کے حوالے کرنے جیسے سنگین جرائم پر مجاز اتھارٹی اور کرپشن خاتمے کے لیے بنائے گئے محکموں کی خاموشی سمجھ سے بالاترہے اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی …..-


شہریوں نے آرمی چیف، چیف جسٹس ،وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،ڈی جی اینٹی کرپشن، ڈی جی PLRA اور کمشنر راولپنڈی سے ایکشن لینے کی اپیل کی اور اس بڑے کرپشن کیس پر سینئر افسران پر مشتمل غیر جانبدارانہ کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کر کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ بلا تفریق ملوث تمام ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور گورنمنٹ و ہائی کورٹ کے آرڈر نہ ماننے والوں اور ان کی جدی جائیدادوں میں ردوبدل اورجعل سازی کرتے ہوئے ہتھیانے کی کوشش کرنے والوں ان کی پشت پناہی کرنے والے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنایاجائے-

اشاعت کی خبر کی تصحیح
خبر میں بیٹے کی جگہ بھائی اور بھائی کی جگہ بیٹے کی تصویر لگ گئی تھی قارئین نوٹ فرمالیں-