حیدرآباد: (کرائم ڈیسک) رشتے سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کر دینے والے ملزم کو 24 گھنٹوں میں آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنیاری تھانے کی حدود شاہ لطیف کالونی میں لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، اقراء نامی لڑکی کو اس کا کزن گولی مار کر فرار ہوگیا تھا جس پر پولیس نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کے واقعے کا پنیاری پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا، واقعے پر ایس ایس پی نے نوٹس لے کر مرکزی ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی دے رکھا تھا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مرکزی ملزم اکبر سومرو کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔