تھانہ چونترہ پولیس کو مطلوب دوہرے قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس تھانہ چونترہ نے دوہرے قتل کے مقدمےمیں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب اشتہاری مجرم عثمان خلیل کو گرفتار کیا جس نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے عدنان اور نعمان کو قتل جبکہ رفاقت کو زخمی کر دیا تھا۔اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے 2015 سے روپوش تھا،پولیس نے سائنٹیفک طریقہ تفتیش سےمجرم کو ٹریس کرکے گرفتارکیا۔