حیدر آباد: 22 سالہ لڑکی کو کزن نے قتل کر ڈالا

حیدر آباد: (کرائم ڈیسک) 22 سالہ لڑکی کو اس کے کزن نے ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ افسوسناک واقعہ حیدرآباد میں ہالا ناکہ کے قریب پیش آیا جہاں اقراء نامی 22 سالہ لڑکی کو اس کے کزن نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، جلد اسے پکڑ لیں گے۔