راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتول کی بیوی اور اس کا دوست قاتل نکلے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عابد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اہلیہ کو اس کے والدین کے گھر سے واپس لا رہا تھا، ملزمان نے قتل کی واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
ملزمہ کے ابتدائی بیان کے مطابق اس کا ہینڈ بیگ نیچے گرا تو ڈاکوؤں نے حملہ کیا، مشکوک حالات و واقعات دیکھ کر پولیس اور کرائم سیل نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا، پولیس نے تفتیش کی تو ملزمہ ندا نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
سی پی او خالد ہمدانی نے بتایا کہ ملزمہ کے انکشاف کے بعد اس کے دوست کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے مؤثر تفتیش سے اصل ملزمان کا سراغ لگایا۔