پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت برین ہیمرج سے ہوئی، دیگر ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد معاملہ واضح ہوگا
کراچی(نیوز ڈیسک) کورنگی مہران ٹاؤن کے مکان سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے ۔ پراسرار طور پر موت کے منہ میں جانے والی 17 سالہ لڑکی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔جناح اسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ لڑکی کی موت برین ہیمرج سے ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم کے دوران دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد معاملہ واضح ہوگا۔
لڑکی کے والد نے جناح اسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی بیٹی سے بہت پیار کرتا تھا، بیٹی کے لیے نئے کپڑے اور پھل بھی خریدے تھے۔ بیٹی کی طرف جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ راستے میں اطلاع ملی کہ بیٹی جناح اسپتال میں ہے، جناح پہنچ کر دیکھا تو بیٹی کی لاش پڑی تھی۔ میری بیٹی کی عمر19 سے 20سال تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی دور کے رشتہ داروں میں شادی کی تھی جبکہ سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
ابتدائی دنوں سے ہی اولاد کے لیے میری بیٹی کو اسکی ساس تعویزات پلایا کرتی تھی جس وجہ سے ذہنی دبا کا شکار بھی تھی۔ ہفتے کی شب بیٹی سے بات ہوئی، وہ بلکل ٹھیک تھی لیکن صبح کال کی تو نمبر بند تھا، سسرالیوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آرہا تھا۔ بیٹی اکثر اپنی ماں سے ساس اور شوہر کے تشدد کی شکایات کرتی تھی۔ شبہ ہے کہ ساس اور شوہر کی جانب سے شدید ذہنی دبا اور تشدد سے میری بیٹی کی موت واقع ہوئی ہے۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر سلیم نے بتایا کہ ہفتے کی شب 12 بجے کام سے واپس گھر پہنچا تو بیوی کے ساتھ کھانا کھایا اور اس کے بعد رات ڈھائی بجے تک ہم ٹی وی دیکھتے رہے، ڈھائی بجے کے بعد بیوی ٹی وی بند کرکے سوگئی، صبح ساڑھے پانچ بجے اہلیہ نے اسے اٹھا کر پانی مانگا لیکن بیوی نے پانی پیا نہیں اور اس کے بعد بیوی میرا ہاتھ زور سے پکڑ کر دوبارہ لیٹ کر سوگئی۔صبح ساڑھے 10 بجے میں سو کر اٹھا اور اس کے بعد بیوی کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن بیوی نہیں اٹھی۔