راولپنڈی (کرائم ڈیسک) نیوٹائون پولیس نے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے ان سے مسروقہ رقم28ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا۔
پولیس کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں عامر اور حمزہ شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم28ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیاگیا ہے ، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔