کوئٹہ: کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ: (کرائم ڈیسک) کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے 2 ٹرکوں میں 5 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹم انٹیلی جنس حکام کے مطابق ٹرکوں سے پکڑے جانے والے سامان میں چھالیہ، ٹائر اور گاڑیوں کے وہیل شامل ہیں، چائے کی پتی، ایرانی ٹائلز، غیر ملکی کپڑا، ملک پاؤڈراور پلاسٹک کے شاپر بھی برآمد شدہ سامان میں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے جس میں مقامی پولیس نے کسٹم کے عملے کی معاونت کی۔