امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی نگراں وزیرِ خارجہ سے ملاقات

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹامس ویسٹ کی نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر غیر قانونی غیرملکیوں کے انخلا اور پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ امریکا میں آباد کاری کے منتظر 25 ہزار افغانیوں کے انخلا پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں کے دورہ پاکستان کا محور صرف افغانستان نہیں۔ ملاقاتوں میں مختلف تحفظات پر بات کی گئی۔

امریکی حکام سے اُن امور پر بات کریں گے جن پر پاکستان کو اعتراضات ہیں، افغان وزیر کے پاکستانی پاسپورٹ کے استعمال پر رپورٹ کا حقائق جاننے کے بعد جواب دیا جائے گا۔