راولپنڈی: ( نیوز ڈیسک ) پاکستان نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے فجر کے وقت بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ، برنالہ، بھٹنڈا اور سسرام، جموں، اکھنور، آدم پور، ہلوارا، مامون ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔
🚨ایل او سی پر پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا – ہوا میں زبردست ڈاگ فائٹ کے بعد دشمن کا طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ pic.twitter.com/0hh3zQgQ8v
— Defense Intelligence (@DI313_) May 6, 2025
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ جس کا مطلب ’’سیسہ پلائی دیوار‘‘ کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، آپریشن کے دوران بھارتی علاقے بیاس میں براہموس میزائل کا ڈپو تباہ کردیا گیا، ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا، ادھم پور ایئر بیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے آدم پور ایئر فیلڈ کو بھی نیست و نابود کر دیا گیا ہے، آدم پور ایئر فیلڈ سے پاکستان، امرتسر اور افغانستان پر میزائل داغے گئے تھے، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہر نگیاری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا نے سرسہ ایئرفیلڈ کی تباہی کی تصدیق کی ہے، بھارتی پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ سے پاکستان پر حملہ کرنے والے بھٹنڈا ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی جوابی کارروائی میں ہلوارا، مامون، اکھنور اور جموں ایئر فیلڈز کو بھی مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔
ادھر سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا جس کے باعث ہندوستان پر اندھیرا چھا گیا۔
فتح 1 میزائل قہر ڈھانے لگا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کئے گئے تھے ان کو فتح ون میزائل سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، بھارت کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جارہی ہیں، فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، بھاری نقصان کی اطلاعات آ رہی ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی کرانے والا بھارتی تربیتی مرکز تباہ
BREAKING: Pakistan strikes Uri supply depot with missile. Visual evidence confirms impact.#Pakistan #India pic.twitter.com/zJBIxMqAaB
— Defense Intelligence (@DI313_) May 10, 2025
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کرانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہی برنالہ ایئر فیلڈ کو بھی اڑا دیا گیا ہے، بھمبر گلی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی جوابی کارروائی کا نشانہ بن گیا ہے۔
بھارتیں توپیں خاموش، متعدد پوسٹس تباہ
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا ہے، متعدد بھارتی پوسٹس کو تباہ کر دیا گیا، ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر پوسٹ مکمل تباہ کر دی گئیں۔
‼️Indian brigade headquarters at G Top destroyed, supply depot in Uri also destroyed. pic.twitter.com/NwG2sqbvM0
— Defense Intelligence (@DI313_) May 10, 2025
بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں 26 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں3 ایئر بیسز پر میزائل داغے تھے، جس کے دوران نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے تھے۔