پاکستانی ویمن کرکٹرز کے نیوزی لینڈ میں سیر سپاٹے اور شاپنگ

کوئنز ٹاؤن: (سپورٹس ویب ڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پاکستان ویمن کرکٹرز کی خوب سیروتفریح اور شاپنگ جاری ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹرز نے کوئنز ٹاؤن میں سکائی لائن گنڈولا میں چیئر لفٹ پر سیر کی اور پاکستان ویمن کرکٹرز نے مقامی مال سے شاپنگ بھی کی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ سیشن کرے گی جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم سیریز کے ابتدائی 2 ٹی 20 میچز جیت کر سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔