اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے سے رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق شہری کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو شیڈول ہیں۔