انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی: (سپورٹس ڈیسک) 8 دسمبر سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شروع ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی انڈر19 ٹیم سعد بیگ کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی۔

ایونٹ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ اے میں شامل ہے، پاکستان کے علاوہ گروپ اے میں بھارت، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں، قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔


پاکستانی انڈر 19 ٹیم 10 دسمبر کو روایتی حریف بھارت اور 12 دسمبر کو افغانستان کے خلاف آمنے سامنے ہوگی، ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔