متحدہ عرب امارات چوری چھپے بیت المقدس میں املاک خرید رہا ہے، تہلکہ خیز انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) بیت المقدس کے امور کے تجزیہ نگار مازن الجعبری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت سے بیت المقدس میں فلسطینیوں سے املاک خرید رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق القدس کی صورت حال پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار الجعبری نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں بعض فلسطینی ایجنٹ شہر میں بیش قیمت املاک متحدہ عرب امارات کو فروخت کررہے ہیں اور امارات یہ املاک اسرائیل کو فراہم کر رہا ہے۔الجعبری کا کہنا تھا کہ پرانے بیت المقدس
میں بعض کمیٹیوں نے دیکھا ہے کہ امارات نے متعدد تجارتی

املاک خریدنے کی کوشش کی ہے تاہم ان املاک کے مالکان کو دی جانے والی وارننگ کیبعد املاک کی خریدو فروخت منسوخ کردی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے مفاد میں فلسطینیوں کی املاک خرید رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی خریداری حیران کن نہیں۔ امارات اسرائیل کا اتحادی ہے اور فلسطینیوں سے ان کی املاک خرید کر اسرائیل کے تصرف میں دینے کی کوشش کررہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں