نور زمان نے چیف آف دی ایئرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد : (سپورٹس ڈیسک) چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ پاکستان کے نور زمان نے جیت لی۔

اسلام آباد میں ہونیوالی چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں نور زمان نے اپنے ہم وطن اسم خان کو سے شکست دی۔

چیف آف ائیر سٹاف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، ٹورنامنٹ جیتنے والے کو 12 ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم دی گئی۔