ہم نے معاشرے کی گندگی کو صاف کرنا ہے: آئی جی سندھ

----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے کی گندگی کو صاف کرنا ہے۔ 

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ ہم پولیس وردی پہن کر بھی خدمت کرتے ہیں اور ٹوپی اجرک پہن کر بھی خدمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹوپی اور اجرک کا مان رکھنا ہے، ہم محبت کرنے والے اور عزت دینے والے ہیں، اللّٰہ نے ہمیں لوگوں کی خدمت کا موقع دیا ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ٹوپی اور اجرک امن اور محبت کا نشان ہے، سندھ پولیس کے افسران، جوانوں اور سندھ کے عوام کو سندھی کلچر ڈے کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

رفعت مختار راجہ نے کہا کہ سندھ نے زندگی دی، زندگی کا نام سندھ ہے، سندھ زندگی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے دن کو اجرک ٹوپی سے مخصوص کر دیا ہے، اجرک اور ٹوپی سندھ کی پہچان ہے۔