وہ سمجھتے ہیں کہ بادشاہوں کی طرح دربار میں حاضری لگواؤ اس سے ہوا بنتی ہے، عوام ہوا بناتے ہیں، عوام ہی فیصلہ کرتے ہیں ، عوام کا فیصلہ سب کو ماننا پڑے گا۔بلاول بھٹو کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سب کیلئے شفاف انتخابات اور لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتی ہے۔ہر سیاسی جماعت کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ الیکشن جیتے، رائیونڈ کی طرف کسی نہ کسی طریقے سے ہوا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ بادشاہوں کی طرح دربار میں حاضری لگواؤ اس سے ہوا بنتی ہے عوام ہوا بناتے ہیں، عوام ہی فیصلہ کرتے ہیں ، عوام کا فیصلہ سب کو ماننا پڑے گا ، حکومت آنے کا تاثر دینے والوں کو عوام بھرپور جواب دے گی، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ فلاں کھلاڑی یا فلاں بندہ میرا مخالف ہے تو یہ غلط بات ہو گی۔
میاں صاحب اانتظار کی بجائے اپنے نظریے پر الیکشن لڑیں۔
جو بھی حالات ہوں ہم جانتے ہیں ہر پچ پر کیسے کھیلا جایا ہے۔ملک کا سب سے بڑا کینسر قرضہ ہے، یپلز پارٹی نے کل بتا دیا ہے کہ الیکشن کیسے لڑے اور جیتے جاتے ہیں۔،پیپلز پارٹی کا شروع سے ہی لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ رہا ہے،باقی جماعتوں کا لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ حالات کے مطابق ہے۔الیکشن میں پی پی بورڈ بناتی ہے تو ہر امیدوار کا نام سامنے رکھا جاتا ہے۔
فیصلے کرنے کا نگران حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے اس کے لیے الیکشن کروائیں تاکہ عوام کے منتخب نمائندے فیصلے کریں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سی پیک کی اونر شپ عوام کے پاس ہے۔بینظیر بھٹو نے ہمیشہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے جدوجہد کیا،پیپلزپارٹی جانتی ہے کہ سیاسی پچ پر کیسے کھیلا جاتا ہے۔ہماری مخالف مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔8فروری کو پاکستان اور دنیا کو اچھا سرپرائز دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سب کیلئے شفاف انتخابات اور لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتی ہے۔