سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو ڈسٹرکٹ جیل مردان کے احاطے سے سٹی پولیس نے گرفتار کیا
مردان (نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل مردان کے احاطے سے سٹی پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس اسد قیصر کو تھانہ سٹی لے گئی۔آج صبح مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت منظورکرکے رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔
سیشن جج مردان محمد زیب نے اسد قیصر کی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور کی تھی۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر اسد قیصر کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔ 9 مئی مقدمہ میں سابق سپیکر اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔مزید برآں پشاورہائیکورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی باربار گرفتاری پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد ال نے پی ٹی آئی رہنماء و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکیخلاف موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار اسد قیصر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتارکر لیا جاتا ہے، پہلے سے درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔
سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اسد قیصر مقدمات میں نامزد ہیں اس لئے گرفتار ہوتے ہیں۔ اسد قیصر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر (آج) سماعت ہوگی، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری روک دی جائے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں