چوہدری نثار علی خان صرف ملکی ہی نہیں بین الاقوامی لیڈر ہیں، چوہدری اظہر

چوہدری نثار علی خان ایک ملکی ہی نہیں بین الاقوامی لیڈر ہیں، مجھے اور میرے خاندان کو اس محب وطن لیڈر کے لیے ووٹ مانگنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے

راولپنڈی (نامہ نگار) چوہدری نثار علی خان گروپ کے دیرینہ کارکن چوہدری اظہر اقبال الپیال آف چکری نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک ملکی ہی نہیں بین الاقوامی لیڈر ہیں جنھوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک وقوم کے لیے بہتر خدمات سرانجام دیں اور ثابت کیا کہ ان کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ اس ملک کی عوام کے مفاد میں بہتر فیصلے کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں حلقوں کی عوام اپنے لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان کے سیاسی مخالفین لاکھ کوششوں کے باوجود ان کے گروپ سے ایک اینٹ بھی نہیں نکال پائے جو اس بات کا عکاس ہے کہ یہی لیڈر ان کی امیدوں کا مرکز ہے جو اقتدار میں آ کر علاقائی پسماندگی کو ختم اور عوام کا معیار زندگی بلند کر سکتا ہے

چوہدری نثار علی خان نے اپنے دور اقتدار میں سڑکوں اور پلوں کے جال بچھائے تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے دیے جبکہ ان کے مخالفین نے اپنے دور اقتدار میں کوئی منصوبہ ایسا نہیں دیا جس پر وہ فخر کر سکیں اور عوام میں جا کر ووٹ مانگ سکیں عوامی طاقت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا لیڈر کامیاب ہو کر ایوانوں کی زینت بنے گا میں اور میرا پورا خاندان اس محب وطن لیڈر کے ساتھ کھڑا ہے ہمیں اس لیڈر کے لیے ووٹ مانگنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے