راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے زیر اہتمام انسداد سموگ آگاہی کے سلسلے میں سائیکل ریلی کل(اتوار کو) منعقد ہو گی ، سائیکل ریلی کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور شہریوں میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے ، سائیکل ریلی کچہری چوک سے شروع ہو کر اقبال پارک ، مری روڈ پر اختتام پذیر ہو گی ، ریلی کے شرکاء کو ٹی شرٹس اور سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے ۔
