کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نا کسی کو کرنے دیتے ہیں ۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کوبہت نقصان ہورہا ہے، خدشہ ہےموسمیاتی تبدیلیوں سے آگے جاکرمزید نقصان ہوگا، موسمیاتی تبدیلی سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سنا ہے میاں صاحب جب تیسری دفعہ وزیراعظم بنےتو لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی، اب کونسی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے؟ انشاء اللہ سندھ، بلوچستان اور وفاق میں حکومت بناکر گرین انرجی پارکس بنائیں گے، غریب لوگوں کو 200 سے 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائےگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابو کو نہیں پتا مسائل کیا ہیں، بابو خود کام کرتے ہیں نا کسی کو کرنے دیتے ہیں، مسائل حل کرنے کے لیے اسلام آباد سے دور رہ کر آپ سے مشورہ کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک جس طریقے سے چل رہا ہےاس طریقےسے نہیں چلا سکتے، بلوچستان،سندھ،خیبرپختونخوا،پنجاب کےعوام میں احساس محرومی ہے، ہمیں پرانی نفرت،تقسیم والی سیاست بارے اب سوچنا پڑے گا۔
لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے سالانہ جنرل اجلاس میں بلوچستان کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ کونسلز، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیز کے چیئرمین اور میئرز سے خطاب کررہے ہیں۔ https://t.co/su1QR1YHHo
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) December 1, 2023
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آپس کی لڑائیوں میں عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث عوام کا حکومتوں سےاعتماد اٹھتا جارہا ہے، ہمیں عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، اگرجمہوری جماعتیں فیل ہونگی توکوئی اورقوت ہماری جگہ لےگی۔