اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے میلبرن سٹارز کیساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
میلبرن سٹارز کے جنرل منیجر بلیئر کراؤچ کے مطابق عماد وسیم بگ بیش میں 25 دسمبر کے بعد سے میلبرن سٹارز کو دستیاب ہوں گے۔
???????? Welcome to the Stars, Imad!
Details ⬇https://t.co/P9AAny7pYQ pic.twitter.com/Pmy26exMVv
— Melbourne Stars (@StarsBBL) November 30, 2023
بلیئر کراؤچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں عماد وسیم، اسامہ میر اور حارث رؤف کو دیکھیں گے، عماد وسیم کے پاس ٹی 20 کا وسیع تجربہ ہے ان سے فائدؤ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔