شکارپور کے قومی شاہراہ جنوں بائی پاس کے مقام پر کار الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شکارپور پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور شدید دھند کے سبب پیش آیا ہے، پولیس نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔
حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پر کوئٹہ کے جلسے میں شرکت کے بعد واپس نوشہرو فیروز جارہے تھے۔
چار جاں بحق افراد کی شناخت مظفر بھٹو، امتیاز ماچھی، علی مراد سھتو، گھوٹو تگھڑ کے نام سے ہوئی ہے۔