اسلام آباد،موضع پھلگراں، قبضہ مافیا کا مکمل راج

گرداورمحکمہ مال مجبور انتظامیہ بے بس، تحصیلدار کے فیصلہ کو گرداور نے ہوا میں اڑا دیا
چیف کمشنر معاملہ کا فوری نوٹس لے کر پلاٹ کا قبضہ واہگذار کروائیں،مالک پلاٹ

اسلام آباد(حالات نیوز ڈیسک)تفصیلات کے مطابق موضع پھلگراں میں ایک پلاٹ تعدادی 13مرلہ خریدا گیا اور مالک پلاٹ نے باقائدہ نشان دہی کر کے پلاٹ کو مشتری کے حوالے کیا جو کہ مری ایکپرس وے پر واقع تھا پلاٹ کے تمام قانونی کاغذات بھی مکمل تھے اور سرکاری فیس بھی جمع کروائی گئی بعد ازاں مالک جب پلاٹ پر گیا تو ایک دیگرشخص نے اسی جگہ کا کلیم کیا مالک نے اے ڈی سی آر اسلام آباد کو پلاٹ کے قبضہ کے درخواست گذاری انہوں نے مالک پلاٹ کو مشورہ دیا کہ آپ تغحصیلدار کی عدالت میں تقصیم کا دعویٰ دائیر کریں دعویٰ بھی دائیر کیا گیا اور فصیلہ مالک کے حق میں آ گیا ، بعد ازاں تحصیلدار اسلام آباد نے گرداور کو روپکار بھیجی لیکن دو سال گذرنے کے باوجود گرداورپلاٹ کا قبضہ نہ دلوا سکا اور اے ڈی سی آ ر کو مس گائیڈ کرتا رہا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ گرداور قبضہ مافیا سے ملا ہوا ہے مالک نے چیف کمشنر اسلام آباد سے درخواست کی ہے کہ وہ پلاٹ کا قبضہ واہگذار کروا کر میرے ھوالے کریں اس میں جو بی محکمہ مال کا کارندہ قبضہ مافیا کے ساتھ شامل ہے اسے کڑی سے کڑی سزا دے کر نشان عبرت بنائیں۔


(روپکار اور نوٹس کا عکس)