سائفر کیس، چیئرمین PTI اور شاہ محمود کو عدالت پیش کیے جانے کا امکان

سائفر کیس، چیئرمین PTI اور شاہ محمود کو عدالت پیش کیے جانے کا امکان

سائفر کیس میں آج چیئرمین پی ٹی آئی  اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے۔

دونوں ملزمان کے وکلاء اور ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے دونوں ملزمان کو آج اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کیس کا ٹرائل 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھانے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آج عدالت پیش کیا جانا چاہیے، حاضری کے سوا کوئی بھی آپشن موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو عدالت میں پیش نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔