ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر عماد ہی ہے، ریٹائرمنٹ واپس لینی چاہیے، راشدلطیف

عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے، بیان

اسلام آباد (سپورٹس ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے عماد وسیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر قرار دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ دیدیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں راشد لطیف نے کہاکہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے۔ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہیں چاہییکہ وہ عماد کو واپس لے کر آئیں۔انہوںنے کہاکہ اگر عماد نے لیگز کھیلنی ہیں تو سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کے لیے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔